25 مارچ 2026 - 15:11
مآخذ: ابنا
اسرائیل خطے میں بے چینی اور عدم استحکام کا بنیادی سبب ہے:ایران

بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے سفیر علی بحرینی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ اسرائیل خطے میں بے چینی، انتشار اور نفرت پھیلانے کا بنیادی سبب ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے سفیر علی بحرینی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ اسرائیل خطے میں بے چینی، انتشار اور نفرت پھیلانے کا بنیادی سبب ہے۔ انہوں نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اقدار، جغرافیہ اور مستقبل کے لیے متحد ہونا چاہیے اور اپنے دشمن، اسرائیل، کے دشمنانہ منصوبوں کے خلاف اکٹھے کھڑے ہونا چاہیے۔

بحرینی نے مزید کہا کہ ایران کو سیاسی اور حقوقی فورمز میں ہدف بنانا صرف اسرائیل کو زیادہ حوصلہ مند کرتا ہے اور یہ ایک تاریخی غلطی ہوگی۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ دشمن کو دوست کے لباس میں آپ سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha